نئی دہلی ،3فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعلی نتیش کمار نے حادثے میں مرنے والے کے اہل خانہ کے تئیں افسوس کا اظہار کیا اور ان کی ہدایت پر ویشالی کے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ جائے حادثہ پر پہنچے۔پولیس انتظامیہ ریلوے کے ساتھ امدادی کام میں تعاون کیا ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ مانوجیت سنگھ ڈھلوں نے بتایا کہ حادثے میں 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔سرکاری ریلوے پولیس (آر پی ایف) سپرنٹنڈنٹ (مظفر پور) سنجے کمار سنگھ نے بتایا کہ حادثے میں سات افراد کی موت ہوئی ہے۔پیوش گوئل نے حادثے میں ہلاک اور زخمیوں کے لئے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔حادثوں میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپے کا معاوضہ، زخمیوں کے لئے 1 لاکھ روپے اور معمولی طور پر زخمی لوگوں کو 50 ہزار امدادی رقم کا اعلان کیا گیا۔اس کے علاوہ زخمیوں کے علاج کا خرچہ بھی ریلوے کی طرف سے برداشت کیا جائے گا۔سابق وزیر اعلی محترمہ رابڑی دیوی، اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو، سابق وزیر اور ممبر اسمبلی تیج پرتاپ یادو، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ میسا بھارتی نے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا۔اس حادثے میں ہلاک ہوئے لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں گہری غم تعزیت کا اظہار کیا ہے۔